پاکستانتازہ ترینجرائم

سی سی ڈی کا ایک روز کے دوران 4 مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ

لاہور: سی سی ڈی نے ایک ہی دن میں 4 مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس مقابلے لاہور ، قصور ، گوجرہ اور شیخوپورہ میں کیے گئے، قصور بائی پاس پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس دوران ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جب کہ ان کا ساتھی فرار ہوگیا، ہلاک دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ گوجرہ میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے،گرفتار ملزمان قتل، ڈاکے، راہزنی اور بھتے سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 3 مشکوک افراد کو ناکے پر روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی ، اس دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔مزید برآں شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی جب کہ فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button