پاکستانتازہ ترینجرائم

مجھے صرف عمران خان کو مطمئن کرنا ہے: گنڈاپور

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا ہے کیونکہ مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں تو میں ذمہ دار نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کے دوران صحافی نے وزیراعلیٰ کے پی سے سوال کیا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا،کیا گلے شکوے دور ہوئے؟ اس پر علی امین نے کہا کہ کون سے گلے شکوے، میں بانی پی ٹی آئی کو جواب دہ ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا ہے، مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے، اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں، میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست طریقے سے بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی کی ہے۔ علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا رہے تھے، حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت نہیں تھی اس حد تک جانا ہے کہ حکومت چلی جائے، عمران خان کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button