پاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

جنگ بندی سے قبل ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی

جنگ بندی سے قبل ایران نے اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ کیا جس میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے منگل کی صبح جنگ بندی سے قبل متعدد میزائل فائر کیے جن میں 6 بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے۔اسرائیلی حکام کے مطابق ایرانی حملے میں 4 افراد ہلاک اور کم ازکم 22 زخمی ہوئے۔اسرائیلی وقت کے مطابق یہ حملہ جنگ بندی سے قبل صبح 5 بجے ہوا جب کہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ حملے میں اسرائیل کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے باعث لاکھوں اسرائیلی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔بعد ازاں اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کے معاہدے کو تسلیم کرنےکا اعلان کیا، تاہم اسرائیل نے دعویٰ کہا کہ صبح 10:30 بجے سےکچھ دیر قبل اسرائیل پر دوبارہ میزائل داغےگئے، لیکن ایران نے اس کی واضح تردید کی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک ایرانی میزائل جنوبی شہر بیرالسبع میں ایک رہائشی عمارت کی چھٹی منزل سے ٹکرا یا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق نئی تعمیر شدہ عمارت کے ہر فلیٹ میں ایک مضبوط پناہ گاہ بنائی گئی تھی تاہم میزائل نے براہ راست دو پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس سے ان کے اندر موجود افراد ہلاک ہو گئے۔واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کی تصدیق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے بھی کی۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ایران اسرائیل دونوں سے خوش نہیں ہوں۔اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ پسندنہیں آیاکہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کیے۔امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل، ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ، بم نہ گرانا، اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button