
امریکی ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچاتے ہوئے کئی افراد کی جانیں لے لیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک شہر میں ہفتے کے روز 2 ہوا کے بگولوں نے تباہی مچاتے ہوئے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔نارتھ ڈکوٹا کے دیہی علاقے میں 70 سے 80 سال کے تین بزرگ اس طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں 2 جڑواں بہنوں سمیت مزید 3 افراد شامل ہیں جن کی ہلاکت نیویارک سے رپورٹ ہوئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوا کے بگولوں کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، اس کے علاوہ طوفان کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جب کہ گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔