
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔ واضح رہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔