
دوحا: قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ایران کے حملے پر ہمیں حیرت ہوئی تھی اور یہ حملے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر ڈالیں گے۔دوحہ میں لبنانی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطرکی ریاست پرحملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، ایران کے حملے پر ہمیں حیرت ہوئی تھی، کل جو ہوا وہ قطری عوام کےلیے دھچکا تھا، اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حملے قطر اور ایران کے تعلقات پر اثر ڈالیں گے مگر امید ہے کہ ہمسائیگی پر مبنی تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ قطری وزیراعظم نےمزید کہا کہ ایرانی حملےکے دفاع میں قطری فوج کےکردار کو سراہتے ہیں، ہماری افواج قطر کی خودمختاری کی حفاظت کرسکتی ہے، قطری ائیرڈیفنس نے کامیابی سے ایرانی حملہ ناکام بنایا۔ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ قطر نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کرداراداکیا، ایران اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا گیا، خلیج تعاون کونسل کی دوست ریاستوں کا شکریہ اداکرتے ہیں، لبنان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانےکی خواہش کی حمایت کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ حملے پر قطرکے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں جب کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی تھے، ایران کی خودمختاری کو کسی صورت نقصان نہیں ہونا چاہیے۔