اہم خبرپاکستانتازہ ترینجرائم

: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق

پشاور: جنوبی وزیرستان میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں عام شہری بھی آگئے۔ ڈپٹی کمشنر ناصرخان کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے منڈی کول میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ڈی سی نے بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آنے سے مزید 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ناصرخان کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد تحصیل برمل سے وانا آرہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button