
سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ عمران خان نے کہا تھا کہ میری منظوری ہوگی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے؟ اس پر علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔