انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا

پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان نے اداکار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم ‘لو گرو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان کی یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کی پروموشن کے لیے دونوں سپر اسٹارز مخلتف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جب کہ دونوں کی جانب سے انٹرویوز دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان سے سوال پوچھا گیا کہ ہمایوں سعید کی ایک ایسی بات بتائی جائے جو ان کے مداحوں کو معلوم نہ ہو؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید مجھے ایک بچے کی طرح لگتے ہیں، جب میں انہیں دیکھتی ہوں تو لگتا ہے یہ ایک بچہ ہے اور ایسا بچہ جس کے منہ میں پیسیفائیر اور گلے میں بِب بھی لگا ہوا ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ ایک بالغ شخص ہیں لیکن دل سے ایک بچے کی طرح ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button