پاکستانتازہ ترینجرائم

11 مئی کو چمکنی میں خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی: آئی جی کے پی

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ یوم تشکر کے بعد چمکنی میں 11 مئی کو خودکش حملہ آورکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ پولیس نے خودکش حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہلاک کیا، 2 پولیس اہلکاروں نے اپنی شہادت دے کر حملہ آور کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے اور یوم تشکر کے بعد اسپانسرڈ دہشتگرد نے پشاور میں ایک مذہبی شخصیت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی ۔ آئی جی کے مطابق خودکش حملہ اور نے ہدف تک پہنچنے سے قبل خود کو بلاسٹ کیا جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو فوری 16 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button