پاکستان

کراچی میں بارش کی پیشگوئی، نجی اور سرکاری اداروں میں کل آدھے دن کی ڈیوٹی کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی میں کل بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر میں اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی مرتضی وہاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا جب کہ کراچی کے سرکاری اور نجی اداروں میں کل آدھا دن ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مرتضی وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، کل دوپہر 2 بجے سے شہر میں بارش کا امکان ہے، دوپہر 2 بجے کے بعد مختلف اوقات میں 3 سے 4 اسپیل بارش کا امکان ہے۔
میئر کے مطابق شہر کے تمام چوکیوں کی صفائی کا کام جاری ہے اور کے ایم سی بارش سے متعلق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button