پاکستانتازہ ترینتجارتجرائمدنیا

بھارتی خارجہ پالیسی ناکام، پاکستان کیخلاف کسی ملک نے ساتھ نہیں دیا: راہول گاندھی

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے اس کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارتی کشیدگی پر کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سوالات پوچھتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟ کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ کیا وزیر خارجہ بتائیں گے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان ’ثالثی‘ کرنے کے لیے کس نے کہا تھا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button