پاکستانتازہ ترینجرائمسائنس و ٹیکنالوجی

موٹر وے پولیس نے 2 کمسن گمشدہ بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا

لاہور: موٹر وے پولیس نے روشن بھیٹ کےقریب 2 گمشدہ سگے بھائیوں کو والدین سے ملوادیا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق صادق آباد کے علاقے روشن بھیٹ میں 6 اور 8 سالہ دو بھائی مدرسے سے بھاگ کر آئے تھے مگرگھرکا راستہ بھول کر قومی شاہراہ پر آگئے تھے اور پریشان کھڑے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نےکوشش کے بعد بچوں کے والد سے رابطہ کیا اور قانونی کارروائی کے بعد بچوں کو والدکےحوالےکردیا گیا۔ترجمان کے مطابق والدین نے گمشدہ بچے مل جانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button