
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور پاکستان میں ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔شہبازشریف ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ایرانی صدر کی جانب سے وزیرِ اعظم شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائےگا۔