اہم خبرپاکستانتازہ ترینصحت

عدالت کا ایک بار پھر عمران خان کا پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کےجلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (بانی پی ٹی آئی) عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور پولیس نے رپورٹ پیش کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی نے فوٹو گرامیٹک اور پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے2 بار تحریری طور پر جبکہ ایک بار زبانی انکار کیا۔ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کررہے، تفتیش آگےکیسے بڑھے گی؟ استدعا ہےکہ عدالت یہ ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا حکم دے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تاخیر سے فوٹو گرامیٹک اور پولی گراف ٹیسٹ کرانا کیس کو مزید التوا میں رکھنے کے مترادف ہے لہٰذا استدعاہےکہ عدالت پولیس کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر 9 مئی کو رپورٹ پیش کی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button