اہم خبرپاکستانتازہ ترین

بنیان مرصوص بھارت کیخلاف متحدہ مزاحمت تھی، ابھی افواج نے مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص بھارت کے خلاف افواج پاکستان اور قوم کی متحدہ مزاحمت تھی، ابھی افواج نے اس جارحیت کے خلاف مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری ہے مگر فتح اللہ تعالیٰ کی ہے، پاکستان کی گلیوں، شہروں میں جائیں تو عوام کے چہروں پر جواب موجود ہے، یہ ایک سچائی کی جنگ معرکۂ حق ہے، پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام کے بعد بھارت ایک من گھڑت کہانی لے کر آیا، پاکستان نے صرف ایک بات کہی اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائیں، اگر آپ کے پاس ہمارے کسی شہری یا ریاست سے تعلق کا ثبوت ہے تو سامنے لائیں، ثبوت عالمی برادری یا کسی تیسرے قابل اعتماد فریق کے سامنے رکھیں، ثبوت سامنے لائیں تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اور آج تک نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا اور ریاست معلومات کی جنگ میں جھوٹ بول رہے تھے، کیا پاکستان نے اس تنازع میں کسی صحافی کو جیل میں ڈالا؟ بالکل نہیں، چند دن پہلے بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، 6 اور 7 مئی کو جو انہوں نے کیا، اس پر بھی ان کے پاس اخلاقی جواز نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button