
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا، اب کسی حملے سے پہلے بھارت سو بار سوچے گا۔مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ چند روز پہلے ایسی جنگ چھڑی جس کے نتائج خوفناک ہوسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سازش کا حصہ تھا، بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے اور نہتے پاکستانیوں پر حملے کیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، نپی تلی کارروائی سے بھارت کو بھرپور جواب دیا، روایتی جنگ میں بھارت کی برتری کا تاثر غلط ثابت کردیا، سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے سب کو لیڈ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا پاکستان کشمیریوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔ وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے، کہا امدادی پیکج حکومت کی ذمے داری ہے۔