پاکستانتازہ ترینجرائم

بھارت: عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

بھارت میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر جیولری کا اسٹور جبکہ بالائی منزلوں میں لوگ رہائش پزیر تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے5 سال سے کم عمر والے 6 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button