پاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

پاکستانی سفارتی اہلکار بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: پاکستانی سفارتی اہلکار احسان بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے والے پاکستانی سفارتی اہلکار گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی اہلکار شنکر ریڈی بھی اہلخانہ کے ہمراہ بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔دونوں سفارتی اہلکار گزشتہ روز بذریعہ ہوائی جہاز اپنے اپنے ملکوں میں گئے۔یاد رہے کہ بھارت نے پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس پر پاکستان نے بھی بھارتی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button