
بیجنگ: چین کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں آگ 12 بج کر 25 منٹ پر لگی اور 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 22 افراد آگ کے باعث ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کے لیے ہر ممکن سہولیات دینے اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔