پاکستانتازہ ترینجرائم

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کررہا تھا کہ اس دوران ٹینکر کی زد میں آگیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیے تھے ۔ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 250 سے زائد ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button