
چین کےصوبے ہیبائی میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنےسے 20 افرادہلاک ہوگئے۔چین کے سرکاری میڈیا کےمطابق نرسنگ ہوم میں آگ گزشتہ رات لگی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ نرسنگ ہوم میں موجود دیگر افراد کوطبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔رواں سال جنوری میں بھی ہیبائی صوبے کی ایک مارکیٹ میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔