
لاہور : پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہیٹ ویوسے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری اضافے کا امکان ہے جس دوران میدانی علاقےاور جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، سر ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی طبی امداد کیلئے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔