پاکستانتازہ ترینتجارت

شرجیل میمن نے عیدالفطرپر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے عیدالفطرپر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عید پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں،کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سینئر وزیر نے ڈی آئی جی ٹریفک اورکمشنرزکوکرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا حتیٰ کہ کوئی ٹرانسپورٹر زائد کرایہ لے تو عوام فوری طور پر شکایت درج کرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button