پاکستانتازہ ترینجرائم

بھارتی دراندازی کی وجہ سے ٹرینوں پر حملے ہو رہے لیکن ہم ڈریں گے نہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان کاکہنا ہے کہ بھارتی در اندازی کی وجہ سے ملک میں ٹرینوں پر حملے ہو رہے لیکن ہم ڈریں گے نہیں۔قصور کے علاقے کھڈیا ں میں وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی ملک رشید کے اعزاز میں عوامی افطار ڈنر اورجلسے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ ایک بار پھر ملک میں دہشت گردوں کی یلغار ہے، بلوچستان میں بھارتی دراندازی سے آگ لگائی جا رہی ہے، راستے سے بھٹکے لوگ پاک فوج پر حملہ آور ہیں اور ٹرینوں کو روک کر دہشت گردی کر رہے ہیں۔ملک محمد احمد خان کاکہنا تھاکہ بھارتی دہشت گردی کی وجہ سے ٹرینوں پر حملے ہو رہے ہیں، دہشت گرد ایک بارپھرپاکستان پر حملہ آور ہیں لیکن ہم ڈریں گے نہیں، پہلے بھی ردالفساد جیسے آپریشن کیے تھے، ہمیں اپنے وزیراعظم اور سپہ سالار پر یقین ہے، خوارج کا مکمل خاتمہ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بزداروں کی حکومت نے وسائل کی لوٹ مار کی، انتشار اور افراتفری پھیلائی، اب بھارتی دراندازی سے آگ لگائی جا رہی ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی ملک رشید کا کہنا تھاکہ وہ اپنی ذمہ داری احسن انداز سے نبھائیں گے۔مزید برآں وزیر مملکت برائے توانائی عبد الرحمن کانجو کاکہناتھاکہ ہم فخر سے بچوں کو بتائیں گے ملکی تعمیر و ترقی میں ہمارا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button