پاکستانتازہ ترینتجارت

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی گئی۔تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی ہےاعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تجاوزات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی ہدایت کی اور کہا کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کیے جائیں۔عرفان میمن کا کہنا تھا تجاوزات کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے کی مدد سے بھاری مشینری کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے، تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button