پاکستانتازہ ترینجرائم

چینی شہریوں پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، افغان سرزمین استعمال ہونے پر ہمیں سخت تشویش ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، چینی شہریوں پر پلان کرکے حملہ کیا گیا، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کے ساتھ دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ابھی تک افغان عبوری حکومت سے اچھے نتائج نہیں آرہے، ہم نے سرحد کی سکیورٹی کو بھی بڑھایا ہے، ہمیں پتہ ہے کون سی طاقتیں چین اور پاکستان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں، دہشت گرد افغان عبوری حکومت کی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی جیسے دہشت گردوں کو سپورٹ فراہم کی جارہی ہے، اس حوالے سے ہمارے پاس بہت سے شواہد موجود ہیں، بشام حملے میں پانچ چینی قتل اور ایک پاکستانی شہری شہید ہوا تھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز بنائے ہیں، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، اگلے مہینے وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button