
اسلام آباد، 30 اگست 2024 :وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی شاپنگ مال میں نامعلوم افراد نے حملہ آور ہوکر نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔تشدد کانشانہ بننے والے عدیل نامی نواجون نے کہا میری جان کو شدید خطرات لاحق ہیں مجھے تحفظ فراہم کیاجائے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک شاپنگ مال میں شام 4 بجے کے قریب پانچ نامعلوم افراد نے ایک نوجوان پر حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔متاثرہ شخص عدیل شہزادنے اپنی جان کو لاحق خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے مجھے شاپنگ مال کے اندر شدید تشد د کانشانہ بنایاہے ۔مجھے تحفظ فراہم کیاجائے۔