
ملتان میں مسافر بس، ٹرک اور کار کے آپس میں ٹکرانے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ملتان میں مسافر بس، ٹرک اور کار کے آپس میں ٹکرانے کا واقعہ کڈنی سینٹر کے قریب پیش آیا۔مسافر بس، ٹرک اور کار اپنی منزل کی جانب گامزن تھیں کہ آپس میں ٹکرا گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔