پاکستانتازہ ترینجرائم

خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں7 خوارج ہلاک ہوگئے

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں7 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، آپریشن میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی آپریشن کیا، میر علی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارےگئے اور 3 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button