پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی رہائی کیلئے بشمول امریکا کسی ملک کے طلب گار نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے۔ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں، بانی نے کوئی ڈیل کی ہے اور نہ ہی کریں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیل کے لیے نہیں پاکستان اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں پی ٹی آئی کے کارکن اور لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button