پاکستانتازہ ترین

اگلے 10 سے 12 سال میں بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ ہوگا: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 10 سے 12 سال میں بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ ہوگا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے منگل کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا۔جہاں انہیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ بلوچستان میں تانبے کے ذخائر نکالنے کےلیے کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں بلوچستان سے ذخائر نکالنے میں دلچسپی لے رہی ہیں، سعودی عرب نے بھی پاکستان کے قدرتی ذخائر پر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان سے نکلنے والے ذخائر کا خام مال باہر نہ جائے بلکہ وہیں پرکام ہو۔ اگلے 10 سے 12 سال میں بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button