پاکستانتازہ ترین

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی جانب سے بھجوائی جانیوالی سمری کی منظوری دیدی۔ سمری کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سید فخر جہاں کی بطور صوبائی وزیر اور بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)محمد مصدق عباسی کی بطور مشیر وزیر اعلی منظوری کی سفارش کی گئی تھی۔ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس بھجوا دی گئی۔ فیصل کریم کنڈی نے سمری پر ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں نئے مشیر تعیناتی منظوری کی سمری پہلے سے تعینات مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی بعد ارسال کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button