پاکستانتازہ ترین

حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے: عمر ایوب

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات کرائے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button