پاکستانتازہ ترین

ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات شروع

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے کے الزام کے معاملے پر ایف آئی اے نے ڈس انفارمیشن کی تحقیقات کے لیے7 رکنی ٹیم بنادی۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق 7 رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کا آغاز نجی کالج کے پرنسپل کی درخواست پرکیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ڈس انفارمیشن پھیلانےوالوں کی شناخت اور سزا دلوانےکے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button