پاکستانتازہ ترین

شہروں کومعاشی اورماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے: رومینہ خورشید

راولپنڈی(نیوزڈیسک) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹربرائےموسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ شہروں کومعاشی اورماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے۔ راولپنڈی میں ’سبز سڑک منصوبے‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ سبزسڑک منصوبہ عالمی موسمیاتی مقاصد سے ہم آہنگ ہے، عوامی اورنجی شعبے کو پائیدار مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کومعاشی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے،ماحول کی حفاظت کرناسب پرلازمی ہے، یہ منصوبہ شہری ماحولیاتی مسائل کا جدید حل پیش کرتا ہے۔ رومینہ خورشید عالم کا مزید کہنا تھا کہ سبزسڑک منصوبہ پاکستان کے ماحولیاتی عزم کی علامت ہے، کاروباری برادری کا سبز معیشت کیلئے کردار اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button