پاکستانتازہ ترین

ڈی سی کُرم پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو نامزد ملزم گرفتار

پشاور(نیوزڈیسک) ڈی سی کُرم پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو اہم نامزد شرپسندعناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کُرم میں کریک ڈاؤن کے دوران شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ دیگرملزمان کی گرفتاری تک کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم کو بگن جاتے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button