پشاور (نیوزڈیسک) پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پیش آیا جہاں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ورسک روڈ اور ریگی کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
0 372 Less than a minute