پاکستانتازہ ترین

مذہبی جماعت کا احتجاج: کراچی میں تمام ٹرینوں کو اضافی سٹاپ دینے کا فیصلہ

کراچی(نیوزڈیسک) شہر قائد کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کینٹ سٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینوں کو ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنز پر اضافی سٹاپ دے دیا گیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، مسافروں کی سہولت کے لیے ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشنز پر اضافی اسٹاپ دیا گیا ہے تاکہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے جو مسافر کینٹ سٹیشن نہ پہنچ سکیں وہ ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوسکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشن پر سٹاپ کریں گی، فیصلہ احتجاج کے باعث مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا، پاکستان ریلوے ہر قدم اپنے مسافروں کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button