پاکستانتازہ ترین

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور 3 بند کردی گئی

لاہور (نیوزڈیسک) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور 3 بند کردی گئی۔ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، اس کے علاوہ لاہور ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button