پاکستانتازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 مفرور ملزمان کے اشتہار جاری

راولپنڈی (نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 مفرور ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے شہیر سکندر اور محمد عاصم کے اشتہار جاری کئے۔عدالت نے ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا، ملزمان کی جانب سے سرنڈر نہ کرنے پر ان کو اشتہاری قرار دیا جائے گا۔پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد کی قرقی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button