اہم خبرپاکستان

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان (نیوزڈیسک) قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جانے والا طیارہ اکٹو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں 67 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق دھند کے باعث طیارے کا رخ چیچنیا سے اقتاؤ کی جانب موڑ دیا گیا تھا، حادثے سے پہلے طیارے نے ایئرپورٹ کے اوپر چکر بھی لگائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار 25 مسافر زندہ بچ گئے ہیں جن میں سے 22 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button