اسلام آباد(نیوزڈیسک) رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ سول نافرمانی تحریک کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےقیادت پر کبھی عدم اعتماد نہیں کیا، علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کو فائرنگ سےبچایا، بشریٰ بی بی کی بات کا مطلب لیڈرشپ پر الزام لگانا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا اعتراض علی امین گنڈا پورنہیں شاید ورکرز پر ہے، علی امین گنڈا پوراورعمرایوب بشریٰ بی بی کے ساتھ تھے، ہمارا لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں،عمران خان کی اہلیہ،بہنوں کا سیاست سےتعلق نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی فیصلہ وہی ہوگا جوبانی پی ٹی آئی کا ہوگا، سول نافرمانی تحریک کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، مطالبات ہویا کال پارٹی قیادت کودینی چاہیے۔
0 91 1 minute read