اہم خبرپاکستان

بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (نیوزڈیسک) عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کردیئے۔ راولپنڈی کے سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔ خیال رہے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button