انٹرٹینمنٹتازہ ترین

اداکارہ نرگِس نے فنکارہ نگار چودھری سمیت10 یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکارہ نرگِس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کےالزام میں اداکارہ نگار چودھری سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ترجمان ایف آئی اےلاہور کے مطابق سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا، ایف آئی اے سائبر کرائمز نے یہ مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج ہوا۔ مقدمے میں اداکارہ نگار چودھری اور عابدہ عثمانی سمیت 10سے زائد یوٹیوبرز کو نامزد کیا گیا ہے، اداکارہ نرگِس نے الزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگِس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، اداکارہ نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button