تازہ تریندنیا

جنگ بندی ختم ہوئی تو لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کریں گے: اسرائیل کی دھمکی

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ جنگ بندی ختم ہوئی تو لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کریں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے لبنان اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باہمی الزامات کے بعد دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو جاتی ہے تو فوج لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کرے گی۔ شمالی سرحد کے دورے کے دوران کاٹز نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ لبنانی فوج کو اپنا کردار ادا کرنے، حزب اللہ کو دریائے لیطانی سے ہٹانے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اختیار دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ بندی ختم ہو جاتی ہے تو لبنانی ریاست کے لئے کوئی رعایت نہیں ہو گی، ہم زیادہ سے زیادہ اثر و رسوخ اور عدم برداشت کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کریں گے، اگر اب تک ہم نے لبنان اور حزب اللہ کے درمیان تفریق کی ہے مگر آئندہ صورتحال ایسی نہیں رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button