اہم خبرپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر ریاض پہنچ گئے

ریاض (نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ پر سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبد العزیز نے وزیر اعظم شہباز شریف کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان کے سعودیہ میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔وزیرِ اعظم سعودی عرب، فرانس، قزاقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر شہباز شریف شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button