راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ عمران خان نے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں اورکارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادتوں کی بانی پی ٹی آئی نے مذمت کی ہے، عمران خان نے کہا کہ شہدا کے لیے قرآن خوانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ساری قیادت پراعتماد کا اظہارکیا، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی میں اتحاد قائم رکھیں، مخالفین جماعت کے اندر تفرقہ ڈال رہےہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کےایم این ایز،ایم پی ایزکوخراج تحسین پیش کیا، اگلےلائحہ عمل کا اعلان عمران خان بعد میں کریں گے۔بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی کا کہنا تھا احتجاج میں گولی نہیں چلنی چاہیےتھی، گولی جہاں سے بھی چلی اس کی مذمت کرتےہیں، جبکہ صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کےلوگ بہترین کام کررہےہیں۔
0 178 1 minute read