اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔اسلام آباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو 28 نومبر کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کیا، پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان پر مقدمہ درج کر کے مارگلہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کی جانب سے گاڑی کو رات اسلام آباد ناکے پر رکنےکا اشارہ کیا گیا، گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہو گئے۔ گاڑی رکنے پر مطیع اللہ جان نے سرکاری اسلحہ چھین کر جوان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی،ملزم نشے میں تھا، قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
0 932 Less than a minute