اہم خبرپاکستانتازہ ترین

190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (نیوزڈیسک) 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں ، بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی۔عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بناء پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ ریفرنس پر سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔ گزشتہ سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button